۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶ / ۶ جمادی الاول ۱۴۴۸ ھ

اعلانات

اعلان داخلہ 2026 - جامعہ دار العلوم صادق آباد

اس داخلہ اعلامیہ میں طلبہ کرام کی سہولت کے لیے درج ذیل امور کی تفصیل دی گئی ہے:

درسِ نظامی کے شرائط و ضوابط:

  • جدید و قدیم طلبہ کے لیے گزشتہ درجہ میں کم از کم 60 فیصد نمبرات کا حصول
  • قدیم طلبہ کے لیے اساتذہ کرام کی جانب سے تیار کردہ سالانہ تعلیمی رپورٹ کے مطابق ادارے کے اصول و ضوابط کی پابندی

داخلہ کے لیے ضروری دستاویزات:

  • شناختی کارڈ / ب فارم کی فوٹو کاپی
  • سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
  • سابقہ اسناد کی فوٹو کاپی

عصری تعلیم کے درجات کی تفصیل:

  • اعدادیہ پنجم (10th) — داخلہ کی گنجائش نہیں
  • اعدادیہ چہارم (9th) — داخلہ کی گنجائش نہیں
  • متوسطہ سوم (8th) — ساتویں جماعت پاس طلبہ کو ترجیح دی جائے گی
  • اعدادیہ دوم (7th) — پانچویں جماعت پاس طلبہ کو ترجیح دی جائے گی
  • اعدادیہ اول (5th) — تیسری جماعت پاس طلبہ کو ترجیح دی جائے گی
  • ابتدائیہ (3rd, 2nd, 1st) — کم از عمر 3 سال، ناظرہ و قرآن پاک
  • حفاظ عربک — کم از عمر 3 سال، حفظ قرآن، پرائمری کی استعداد
Complete admission announcement schedule Jamia Darul Uloom Sadiqabad 2026

اعلانِ داخلہ 2026ء – دراسات دینیہ کورس (دو سالہ)

جامعہ دارالعلوم صادق آباد میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کرام کی زیر نگرانی دو سالہ "دراسات دینیہ” کورس کے داخلوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ کورس سال اول اور سال دوم پر مشتمل ہے۔ تعلیمی و تربیتی ماحول سے مستفید ہونے اور مختصر وقت میں دین کی بنیادی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ اپنے سرپرست کے ہمراہ رجوع فرمائیں۔

اس کورس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے طے شدہ نصاب کے ساتھ ساتھ درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے:

  • تجوید القرآن الکریم
  • منتخب سورتوں کو
  • حفظ کرانا
  • خوشخطی
  • معاشرتی مسائل (مثلاً امامت وغیرہ) کی تربیت
  • فنِ خطابت و تقریری مقابلہ جات
    اردو بول چال و انشاء
دراسات دینیہ کورس (دو سالہ

حفاظ عربک سسٹم - جامعہ دار العلوم صادق آباد

حفاظ کرام کے لیے خصوصی طور پر ایک سالہ عربی لینگویج سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد بچوں کو عربی زبان بولنے، لکھنے اور سمجھنے میں مہارت دینا ہے۔ داخلہ کی شرائط میں حفظ مکمل ہونا، پرائمری کی استعداد اور عمر 13 سال سے زیادہ نہ ہونا شامل ہے۔ داخلہ تحریری امتحان اور حفظ کے امتحان کے ذریعے ہوگا۔

حفاظ بچوں کے لیے اس ایک سالہ عربی لینگویج سسٹم میں درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے:

  • عربی زبان میں بیان کرنے کی مشق
  • عربی بولنے، سننے، لکھنے اور پڑھنے کا ماحول
  • اساتذہ کرام کی نگرانی میں قرآن کریم کی دہرائی
  • اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
  • ماہانہ عربی مضمون نویسی (مجلۃ الحجۃ الحدیثیہ)
  • تقریری و تحریری صلاحیتوں پر مکمل توجہ
  • عربی رسم الخط پر خصوصی توجہ
  • نحو کی بنیادی قواعد اور صرف کے تمام ابواب کی دہرائی اور صیغوں کی پختگی
Huffaz Arabic Language System admission Darul Uloom Sadiqabad 2026

جامعہ دار العلوم صادق آباد - دورہ حدیث شریف داخلہ 2026

جامعہ دار العلوم صادق آباد کی جانب سے ایک اہم خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے کہ ادارے کے زیرِ انتظام پہلی بار "دورہ حدیث شریف” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ علاقے کے طلبہ کرام کی تعلیمی و تربیتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ داخلہ کی تاریخیں مارچ 2026 میں مقرر کی گئی ہیں، اور داخلہ صرف تحریری و تقریری امتحان میں کامیابی کے بعد ہی یقینی ہوگا۔

اس کورس میں طلبہ کرام کی تعلیمی و تربیتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے:

  • معیاری تعلیم و مثالی تربیت کے لیے سازگار ماحول
  • حفظ احادیث کا خصوصی اہتمام
  • مسنون اعمال و اذکار کی پابندی کا کامل نظم و اصلاحی مجالس کا انعقاد
  • عملی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تربیتی مسابقوں کا انعقاد
  • مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ماہرین و تجربہ کار علماء کرام کے ساتھ مشاورت کے مواقع
  • معاشرتی مسائل کی عملی مشق اور مطالعاتی نشستوں پر خصوصی توجہ
  • فنِ خطابت میں مہارت پیدا کرنے کے لیے تقریری مقابلہ جات کا بہترین نظام
Dora-e-Hadith Shareef admission announcement Jamia Darul Uloom Sadiqabad 2026

جامعہ دارالعلوم صادق آباد

علم، تربیت اور کردار سازی کے سفر میں ہمارے طلبہ کی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔