۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶ / ۶ جمادی الاول ۱۴۴۸ ھ

قواعد ِ داخلہ

قواعد ِ داخلہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اکابر کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی سالہا سال کی محنت اور طلبہ کرام کی تعلیمی و تربیتی میدان میں نمایاں کامیابیوں کے نتیجہ میں "جامعہ دار العلوم صادق آباد” داخلہ کے متمنی طلبہ کرام کے لیے ذیل میں قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔ تمام درخواست گزار طلبہ اور سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے سے قبل مندرجہ ذیل شرائط کو غور سے پڑھ لیں۔

تاریخ داخلہ

داخلہ کی تاریخیں: 8، 9، 10، 11 شوال المکرم 1447ھ
بمطابق: 28، 29، 30، 31 مارچ 2026ء
(بروز ہفتہ، اتوار، پیر، منگل)

اوقاتِ داخلہ:

  • صبح: 7:30 بجے تا 12:00 بجے
  • شام: 3:00 بجے تا 5:00 بجے

امتحانِ جدید طلبہ: 12 شوال المکرم 1447ھ بمطابق یکم اپریل 2026ء (بروز بدھ)

افتتاحی دعا و آغازِ تعلیم: 15 شوال المکرم 1447ھ بمطابق 4 اپریل 2026ء (بروز ہفتہ)

درسِ نظامی میں داخلہ کی شرائط

  1.  جدید و قدیم طلبہ کے لیے گزشتہ درجہ میں کم از کم 60 فیصد نمبرات کا حصول لازمی ہے۔
  2. قدیم طلبہ کے لیے اساتذہ کرام کی جانب سے تیار کردہ "سالانہ تعلیمی رپورٹ” کے مطابق ادارے کے مقررہ اصول و ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔
  3. داخلہ تحریری و تقریری امتحان میں کامیابی کے بعد ہی یقینی ہوگا۔
  4. درسِ نظامی کے درجات: دورۃ الحدیث (ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، سابعہ)، ثانیہ، اولی، دراسات دینیہ سال اول و دوم

جامعہ دارالعلوم صادق آباد

علم، تربیت اور کردار سازی کے سفر میں ہمارے طلبہ کی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔