جامعہ کا مرکزی شعبہ درس نظامی ہے جہاں طلبہ کو آٹھ سالہ عالم کورس کے تحت قرآن، حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، عربی زبان، تفسیر اور دیگر بنیادی دینی علوم پڑھائے جاتے ہیں۔ اس شعبہ کا نصاب وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے اور طلبہ کے لیے رہائش، طعام، کتب خانہ، صحت اور تربیتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔