جامعہ دارالعلوم صادق آباد
شعبہ تحفیظ القرآن جامعہ دارالعلوم صادق آباد
باسمہ سبحانہ وتعالیٰ
جامعہ دارالعلوم صادق آباد کے بنیادی اور اہم شعبہ جات میں شعبہ تحفیظ القرآن کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہ شعبہ قرآنِ کریم کی خدمت اور عشقِ قرآن کے جذبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، جہاں طلبہ کو حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ تجوید، قراءت، دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت کی بھی خصوصی توجہ کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے۔